کراچی میں لیبیا کا قونصل خانہ جلد کام شروع کر دے گا

10 اپریل 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) لیبیا ایمبیسی اسلام آباد نے کراچی میں اپنے قونصل خانہ کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کراچی اور اس کے گرد و نواح میں رہنے والے پاکستانیوں کو ویزہ کے حصول کے لئے اسلام آباد کا سفر نہ کرنا پڑے۔ لیبیا ایمبیسی کو پاکستانی بھائیوں کی مشکلات کا اچھی طرح اندارہ ہے۔ کراچی اور اس کے نواحی علاقوں میں رہنے والے پاکستانی بھائیوںکی سہولت کے لئے لیبیا کا قونصل خانہ واقع 1/5 ایف، گلی نمبر 14،شاہراہ ایران نیو کلفٹن، کراچی بلا تاخیر جلد ہی کام کا آغاز کر دے گا ۔