سپریم کورٹ میں آرٹیکل 6 میں 18 ویں ترمیم کے تحت اضافہ شدہ شق کی تبدیلی کےلئے دائر رٹ کی فوری سماعت کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 6 میں 18 ویں ترمیم کے تحت اضافہ شدہ شق A(2)6 کو تبدیل کرنے کےلئے دائر شدہ درخواست کی فوری سماعت کیلئے منگل کو نئی درخواست دائر کر دی گئی ۔ ذوالفقار بھٹہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 ویں ترمیم میں آئی کے آرٹیکل 6 میں اضافہ کو عدالتی حدود میں مداخلت سے تعبیر کیاگیا ہے ۔ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ اضافہ شدہ آرٹیکل A(2)6 کے تحت آئندہ کوئی بھی عدالت کسی آمر کی جانب سے حکومت سنبھالنے کی توثیق کرنے کی مجاز نہیں ہو گی ۔