اقوام متحدہ کی انسانی حقوق ایجنسی نے غزہ میں خوراک کی تقسیم کے تمام مراکز دوبارہ کھول دیئے

10 اپریل 2013

غزہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایجنسی نے غزہ میں خوراک کی تقسیم کے تمام مراکز دوبارہ کھول دیئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ میں تمام متعلقہ ذمہ دار فریقوں کی جانب سے ہمارے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس کے بعد خوراک کے 22 مراکز کھول دیئے گئے ہیں۔