کویت: کئی علاقوں میں کریک ڈاﺅن سینکڑوں تارکین وطن گرفتار

10 اپریل 2013

کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کوےت پولیس نے احمدی، امغرہ، صلیبیہ، جلیب الشیوخ، خیطان میں کریک ڈاﺅن کرکے سینکڑوں غیرقانونی تاکین وطن کو حراست میں لے لیاہے۔ ذرائع کے مطابق کوےت بھر غیر قانونی تارکین وطن کے لئے پولیس کو ٹاسک دیاگےا ہے اورآتے جاتے افراد سے اقامہ چک کیاجارہاہے جبکہ ٹریفک پولیس نے پرانی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی ہے اوردھواں دینے والی کو پکڑکر بندکردیاجاتاہے۔