ایران نے ایک نئے یورینیم پلانٹ اور دو کانوں پر کام کا آغاز کر دیا

10 اپریل 2013

تہران(این این آئی) شدید عالمی دباﺅ اورمعاشی نقصان ہونے کے باوجود ایران نے ایک نئے یورینیم پلانٹ اور دو کانوں پر کام کا آغاز کر دیا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے جوہری توانائی کے شعبے میں پیش رفت پر متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ اس شعبے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،انہوں نے کہ ماضی میں ہم خام یورینیم کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کرتے تھے لیکن آج خدا کا شکر ہے کہ ہم نے یکے بعد دیگر کئی کانوں کا افتتاح کر دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران کے پاس 4400 ہزار ٹن خام یورینیم کے ذخائر موجود ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے شہر سگ ہینڈمیں واقع یورینیم کی دو نئی کانوں کی زیر زمین گہرائی350 میٹر ہے