سپین میں پاکستانیوں کی جعلی شادیاں کرانیوالے گروہ کے 26 افراد گرفتار

10 اپریل 2013

میڈرڈ (نوائے وقت رپورٹ) سپین میں جعلی شادیاں کرانے والے گروہ کے 26 ارکان گرفتار کر لئے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گروہ یورپ کے رہائشی اجازت نامے کیلئے پاکستانیوں کی جعلی شادیاں کراتا تھا گروہ سپین ، فرانس، پرتگال، جرمنی، ڈنمارک اور نیدرلینڈ میں کام کرتا تھا گروہ پر بنک فراڈ اور دستاویزات میں جعلسازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔