پارٹی ٹکٹ کیلئے فیس سے سیاسی جماعتوں کو کروڑوں کی آمدن‘ پیپلز پارٹی سرفہرست
لاہور (نیٹ نیوز) الیکشن کے میدان میں اترنے والے سیاسی جماعتوں کے خوش نصیب تو وہی ہیں جنہیں پارٹی ٹکٹ ملے مگر ٹکٹوں کی خواہش میں درخواست دینے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ ایک ایک سیٹ پر ایک ایک جماعت سے بیسیوں رہنما¶ں نے ٹکٹ مانگ کر درخواستوں کے ہمراہ ڈرافٹ لف کر کے سیاسی جماعتوں کے اکا¶نٹس خوب بھر دیئے۔ مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کیلئے 1500 صوبائی حلقوں کیلئے 4000 جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے 325 درخواستیں ملیں۔ امیدواروں نے قومی اسمبلی کی درخواست کے ساتھ پچاس ہزار‘ صوبائی کیلئے 30 ہزار اور مخصوص نشستوں کیلئے ہر درخواست کے ساتھ ایک لاکھ روپے پارٹی فیس کا ڈرافٹ بھی دیا اور بیٹھے بٹھائے 24 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو گئی۔ ق لیگ کو قومی اسمبلی کیلئے 1412 پنجاب اسمبلی کیلئے 1788‘ سندھ اسمبلی کیلئے 187‘ خیبر پختونخواہ اسمبلی کیلئے 364 اور بلوچستان اسمبلی کیلئے 217 درخواستیں ملیں۔ 13 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے۔ تحریک انصاف کو اس مد میں 10 کروڑ کی آمدن ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی جو اثاثوں میں غریب تھی نے ٹکٹوں کی فیس کی مد میں 37 کروڑ روپے کما لئے۔