تحریک انصاف کی سیالکوٹ میں سابق سپیکر امیر حسین کو ٹکٹ دینے سے معذرت
سیالکوٹ (نامہ نگار) تحریک انصاف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کو ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی تاہم چوہدری امیر حسین کے نوجوان بیٹے آصف امیر حسین کو سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے111میں ٹکٹ دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ سیالکوٹ سے چار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے سابق سپیکرقومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا تاہم تحریک انصاف کی طرف سے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111میں پارٹی کا امیدوار بنانے سے معذرت کرلی جبکہ ان کے بیٹے آصف امیر حسین کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے111میں چوہدری امیر حسین کی بجائے تحریک انصاف کا امیدوار بنانے کا گرین سگنل دیدیا جس کے بعد آصف امیر حسین نے حلقہ میں عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین گذشتہ سال23مارچ2012ءکو (ق) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور انہوں نے این اے111میں الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروارکھے ہیں تاہم ان کے بےٹے آصف امیر حسین نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے111اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی122میں اپنے کاغذات نامزدگی تحریک انصاف کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کوجمع کروارکھے ہیں۔