پنجاب کی نگران انتظامیہ نے 4 ایس پیز کی مضبوط سفارشوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

10 اپریل 2013

لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب کے نگران سیٹ اپ نے پنجاب بھر میں ڈی ایس پیز سے لیکر ایڈیشنل آئی جیز کو دور دراز اضلاع میں لگا دیا گیا ہے جبکہ لاہور میں ہی عرصہ دراز سے تعینات 4 ایس پیز اور متعدد ڈی ایس پیز کی مضبوط سفارشوں کے آگے نگران انتظامیہ نے بھی ”گٹھنے“ ٹیک دئیے ہیں۔ جس پر متعدد صوبے کے دور دراز اضلاع میں ٹرانسفر ہونے والے پولیس آفیسروں نے اپنے مخصوص حلقوں میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہاں کی غیر جانبداری ہے اور انصاف ہے کہ چند ایک پولیس افسروں کی سفارشوں کے باعث پالیسی کو ”نظریہ ضرورت“ کے تحت نرم کرتے ہوئے لاہور میں ہی لگا دیا ہے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...