ایپل موبائل کمپنی نے قادیانی ترجمے والا قرآن اپ لوڈ کر دیا

10 اپریل 2013

لاہور (نیوز ڈیسک) قادیانیوں نے اہل اسلام پر ایک اور حملہ کرکے ایپل موبائل کمپنی سے ملکر قادیانی ترجمے والا قرآن پاک اپ لوڈ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایپل موبائل پر قادیانی ترجمے میں مرزا غلام احمد قادیانی کو (نعوذ بااللہ) نبی مانا گیا اور اس کی نبوت کے بارے میں من گھڑت ترجمے کرکے دنیا کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اس بارے میں اس امر کے بھی شواہد موجود ہیں کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس موبائل کو پاکستان کی مارکیٹ میں پھیلایا جا رہا ہے جہاں سادہ لوح مسلمان ثواب سمجھ کر اسے خرید رہے ہیں۔ علمائے کرام سے اس بابت استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ موبائل کمپنی نے قادیانیوں سے ملکر مسلمانوں کے عقائد پر وار کیا۔ پاکستانی حکومت فی الفور اس موبائل کی درآمد پر پابندی لگائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔