”میں خواجہ کی دیوانی“ کے قوال منظور نیازی انتقال کر گئے ، قائداعظمؒ نے انہیں بلبل دکن کا خطاب دیا
لاہور (اے پی اے ) قوالی کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے قوال منظورنیازی جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ منظور نیازی کو تصوف سے عشق تھا۔ ان کی آواز پاک و ہند میں ہر جگہ گونجتی تھی، ان کی شہرت اور مداح سرائی کا یہ عالم تھا کہ 1947ءمیں قائداعظمؒ نے انہیں بلبل دکن کا خطاب دیا۔ ان کی مشہور قوالیوں میں خواجہ کی دیوانی زبان زد عام ہوئی جبکہ نہیں کوئی آسرا یا رسول نے تو بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ 2005ءمیں حکومت پاکستان کی جانب سے منظور نیازی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ پاک و ہند میں قوالی کی دنیا کی یہ انمول آواز ترانوے برس کی عمر میں ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی ۔