4 گھروں میں 48 لاکھ کے ڈاکے، چور 6 گاڑیاں، 12 موٹر سائیکل لے گئے

10 اپریل 2013

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو 4 گھروں سے 48 لاکھ کا مال لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ چور 6 گاڑیاں، 12 موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاو¿ن کے علاقہ ایچ ٹو جوہر ٹاو¿ن کے رہائشی صہیب کے گھر سے تین ڈاکو و¿ں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پرےر غمال بنا کر گھر سے 20لاکھ روپے مالےت، مصطفی ٹاﺅن کے علاقہ علامہ اقبال روڈ کے رہائشی انجم کے گھر سے اےک خاتون سمےت چار ڈاکوو¿ں نے 11 لاکھ روپے مالےت، گا رڈن ٹاو¿ن احمد بلاک مےں سعد اللہ کے گھر سے چار ڈاکوو¿ں نے 10 لاکھ روپے مالےت۔ ستو کتلہ آر بلاک جوہر ٹاو¿ن مےں اکرام کے گھر سے7 لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوو¿ں نے جوہر ٹاو¿ن ڈاکٹرز ہسپتال کے سامنے میاں فیصل کی فیملی سے 14لاکھ روپے مالےت، کاہنہ ویلنشےا ٹاو¿ن مےں شیخ فیصل اور اسکی فیملی سے ساڑھے 8 لاکھ روپے مالےت جبکہ فیصل ٹاو¿ن فاسٹ ےو نیورسٹی کے سامنے نا ئبہ اور اس کی فیملی سے 6 لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ڈاکوو¿ں نے چوہنگ مےں اےک فون ٹاور مےں گھس کر 6لاکھ روپے مالےت کی بیٹرےاںاور نقدی، کوٹ لکھپت بو ستان کالونی مےں اےک فون ٹاورسے ساڑھے تےن لاکھ کی بیٹرےاں اور دو موبائل فون ،با غبانپورہ شالیمار ٹاو¿ن مےں آصفہ کے دفتر سے دو لاکھ مالیت کی نقدی اور سامان ، شادمان مےں عامرسے 14ہزار روپے اور دو موبائل فون،شمالی چھا و¿نی مےں زاہد خان سے 50ہزارروپے اور موبائل فون، اسلام پورہ مےں ایڈووکیٹ ؑعباس سے 70ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ شفیق آباد کریم پارک مےں ابراہیم سے مو ٹر سائیکل ، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔چوروں نے ڈیفنس بی ڈی بلاک کے رہائشی حیدر کے گھر سے 16 لاکھ روپے، ڈیفنس بی کے رہائشی کیپٹن (ر) شہباز کے گھر سے9لاکھ روپے مالےت جبکہ جنوبی چھاو¿نی بھٹہ چوک کے رہائشی نصرت کے گھر سے 5لاکھ روپے مالےت کی نقدی و سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے گا رڈن ٹاون سے عمران، مزنگ سے حسین شاہ، مغلپو رہ سے زبیر، اقبال ٹاو¿ن سے ندیم ،حیدر مصری شاہ سے حافظ حسیب ،اسلام پورہ سے چوہدری خالد کی گاڑیاں جبکہ را وی روڈ سے آصف، لاری اڈہ سے عفان، مصری شاہ سے وہاب،گجرپورہ سے سہیل، اقبال ٹاو¿ن سے ریاض، گلشن راوی سے شہزاد، سبزہ زار سے اعظم، با غبانپورہ سے ندیم، فیکٹری ایرےا سے طارق، غالب مارکیٹ سے عمار، نشتر کالونی سے مدثر، کوٹ لکھپت سے طارق کی موٹر سائیکلےں چوری کر لےں۔ وقت نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کیولری گراﺅنڈ میں سابق امیر جماعت اسلامی لاہور وقار وڑائچ کے گھر ڈکیتی ہوئی۔ وقت نیوز کے مطابق ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...