بھینس نے 36 گھنٹوں میں 47.239 کلوگرام دودھ دیکر ریکارڈ قائم کرلیا

10 اپریل 2013

لاہور (نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے راوی کیمپس پتوکی میں ہونیوالے پنجاب لائیو سٹاک شو میں ملتان سے محمد یوسف ڈوگر کی نیلی راوی بھینس نے 36 گھنٹوں میں 47.239 کلوگرام دودھ دیکر پاکستان میں کسی بھی بھینس کا سب سے زیادہ دودھ دینے کا ریکارڈ قائم کرلیا ۔ فیصل آباد کے رانا جاوید اقبال کی بھینس نے 45.118 کلوگرام دودھ کے ساتھ دوسری جبکہ چودھری نذیر کی بھینس نے 42.639 کلو دودھ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔