ہلیری کی بیٹی چیلسی نے سیاست میں آنے کا اظہار کر دیا

10 اپریل 2013

لاہور (نیوز ڈیسک) امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی نے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں کودنے اور کسی عوامی منصب کےلئے انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چیلسی نے اپنے والد کی پبلک سروس ایجنسی میں نمایاں کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں پرمعنی اور موثر طور پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔