شیخوپورہ: تحریک پاکستان اور مسلم لیگ کے بانی کارکن حاجی منظور ورک کا انتقال

10 اپریل 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور مسلم لیگ کے بانی کارکن حاجی منظور احمد ورک مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم چودھری محمد حسین چٹھہ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ انہوں نے قائداعظمؒ کی قیادت میں تحریک پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا جبکہ ساری زندگی صوم صلوٰة کے پابند رہے اور آخر دم تک مسلم لیگی رہے۔ ان کو فاروق آباد کے قریب آبائی قبرستان ٹھٹھہ بہادر شاہ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔