سیہون: کوچ اور ٹرک میں تصادم،10مسافر جاں بحق،25 زخمی

10 اپریل 2013

  سیہون ( نوائے وقت نیوز)جامشورو میں انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 10افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے جن مےں سے بعض کی حالت تشوےشناک ہے۔پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیہون کے قریب کوچ اور ٹرک تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 8افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 25زخمی ہوگئے،جبکہ دو افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا۔بس میں سوار افراد کراچی سے لاڑکانہ جارہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لئے تعلقہ ہسپتال سیہون منتقل کردیا گیا ہے۔