مردان: جرگے نے 5 ماہ کی بچی ونی کر دی، لڑکی کے دادا نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
پشاور (نوائے وقت نیوز) پسند کی شادی پر مردان کے علاقے رستم میں جرگہ ہوا۔ جرگہ میں لڑکی کے خاندان والوں کو لڑکے کی 5 ماہ کی بھتیجی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بچی کے دادا نے پشاور ہائیکورٹ میں انسانی حقوق ڈائریکٹوریٹ سے رجوع کیا۔ بچی کے دادا نے مطالبہ کیا کہ مجھے انصاف دیا جائے۔