رحمان ملک دوہری شہریت کیس آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی

10 اپریل 2013

کراچی (اے پی اے ) کراچی کی مقامی عدالت نے دوہری شہریت کیس میں رحمان ملک کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔ رحمان ملک عدالت پہنچے تاہم وکلاکے یوم سیاہ کے باعث عدالت نے رحمن ملک کو پابند کیا کہ آئندہ سماعت پر عدالت میں موجود رہیں تاکہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہو سکے۔ اور آپ کی بریت کی درخواست کی سماعت بھی کی جا سکے۔ اسی عدالت نے دوہری شہریت میں ملوث ایم کیو ایم کی نادیہ گبول اور پیپلزپارٹی کی فرح ناز اصفہانی کے مقدمات کی سماعت بھی 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔