سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کو سکیورٹی فراہم کرنے کے بارے درخواست وزارت داخلہ کے جواب کے بعد نمٹادی

10 اپریل 2013

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کو سکےورٹی فراہم کرنے کے حوالے وزارت داخلہ کے جواب کے بعد درخواست نمٹادی۔ فریال تالپور نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے سکےورٹی کےلئے حکومت کو ہدایت کی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فریال تالپور کوسکےورٹی فراہم کی جائے گی۔ وہ اپنے ساتھ 50سکیورٹی گارڈ رکھ سکتی ہیں جن کو اسلحہ لائسنس بھی فراہم کئے جائیں گے جبکہ وہ جن گاڑیوں کو کالے شیشہ لگا کر استعمال کرنا چاہتی ہیں ان کے نمبر بھی دے دیئے جائیں۔ اس جواب کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی ۔