امریکہ اور برطانیہ نے الیکشن ملتوی کرانے کی کوششیں شروع کر دیں

10 اپریل 2013

کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکہ اور برطانیہ نے پاکستان میں الیکشن ملتوی کرانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ امت کے مطابق من پسند نتائج کے حصول میں ناکامی دیکھ کر نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔ امیدواروں سے ملاقاتیں کرکے انتخابات سے قبل ملک کی مالی حالت درست کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ امریکی سفیر خود بھی میدان میں اتر آئے۔ ذرائع نے بتایا سیاسی قائدین اور عسکری قیادت بروقت الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہے۔