راولپنڈی: قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا

10 اپریل 2013

کراچی (خصوصی رپورٹ) راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا ۔ امت کے مطابق این اے 55 میں اصل معرکہ شیخ رشید اور شکیل اعوان کے درمیان ہے۔ 56 سے عمران خان، حنیف عباسی اور جماعت اسلامی کے رضا شاہ میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے دیگر 5 حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مستحکم ہے۔