آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا، 5 افراد جھلس گئے
لاہور (نامہ نگار) آتشزدگی کے4 مختلف واقعات مےں لاکھوں روپے مالےت کا سامان جل گیا جبکہ پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق گلبرگ کے علاقہ مدےنہ کالونی مےں نمکو بنانے والی فےکٹری مےں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے معمر شخص صدےق، نوجوان عدےل اور پندرہ سالہ لڑکا بلوچ جھلس گئے۔ جب کہ لا کھوں روپے مالےت کا سامان جل گےا۔ کماہاں روڈنشتر کالونی کے علاقہ مےں واقع لوہے کی فےکٹری مےں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش مےں دو مزدور رحمت اور مبشر جھلس گئے۔ جب کہ پندرہ لاکھ روپے مالےت کا نقصان ہوا۔ ساندہ کے علاقہ مےں سابق کونسلر اقبال کے گھر مےں شارٹ سرکٹ کے باعث جبکہ نولکھا کے علاقہ مےں اےک گودام مےں پراسرار طور پر آگ لگنے سے لا کھوں روپے مالےت کا سامان جل کر تباہ ہو گےا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹےموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لےا۔