ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک

10 اپریل 2013

لاہور (نامہ نگار) ٹرےفک حادثات مےں دو خواتین سمےت 3 افراد ہلاک جبکہ سات افرادزخمی ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق نواب ٹاﺅن مےں تےز رفتار کار نے نامعلوم راہگےر نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دےا۔ نعش پوسٹ مردہ خانہ جمع کراکر ڈرائےور کی تلاش شروع کر دی گئی۔ مانگا منڈی کے علاقہ مےں بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والی چار بچوں کی ماں بانو بی بی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال مےں دم توڑ گئی۔ شالےمار کے علاقہ مےں رےس لگاتے ہوئے دو موٹرسائےکل رکشے ٹکرا گئے جس سے دونوں ڈرائےوروں سمیت اور تین مسافر شدےد زخمی ہو گئے۔ ماڈل ٹاﺅن موڑ پر کار نے اےک سائےکل سوار کو کچل کر زخمی کر دےا جبکہ مےنار پاکستان کے قرےب وےگن نے موٹر سائےکل سوار احسان کو ٹکر مار دی جس اس کی دائےں ٹانگ ٹوٹ گئی۔ تمام زخمےوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دےا گےا۔ دریں اثنا نصےر آباد کے علاقہ مےں نامعلوم معمر خاتون پھاٹک پر رےلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرےن کی زد مےں آ کر ہلاک ہو گئی۔ پولےس نے شناخت کےلئے مسجد مےں اعلانات کرائے مگر شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانہ جمع کروا دی گئی۔