نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وقار ندیم وڑائچ کے گھر ڈکیتی کی مذمت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور صوبائی سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وقار ندیم وڑائچ کے گھر ڈکیتی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیا اور آئی جی سے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔