اسلحہ کی نمائش پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے:سی سی پی او

10 اپریل 2013
اسلحہ کی نمائش پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے:سی سی پی او

لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہو رمہر خالق داد لک نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ مےں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل مےں لائی جائے گی جبکہ پولےس حراست مےں ہلاکت کو کسی قےمت برداشت نہےں کےاجائے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر مےں آپرےشنز اور انوےسٹی گےشن ونگ کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ جس مےں ڈی آئی جی آپرےشنز جواد ڈوگر، ڈی آئی جی انوےسٹی گےشن ذوالفقار حمےد، اےس اےس پی آپرےشنز رانا عبدالجبار، اےس اےس پی انوےسٹی گےشن عبدالرب کے علاوہ آپرےشنز، انوےسٹی گےشن ونگ کے ڈوےژنل اےس پےز، اےس پی سی آر او ، اےس پی سکےورٹی اور اےس پی ہےڈکوارٹر نے شرکت کی ۔ سی سی پی او نے کہا کہ فرائض مےں غفلت کے مرتکب پولےس افسر اور اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل مےں لائی جائے گی۔ تھانوں مےں انصاف نہ ملنے پر جو شہری شکاےات لے کر افسران کے دفاتر مےں آئےں ان کی درخواستوںپر کم از کم ڈوےژنل اےس پی خود درخواستوں پر انکوائری کرےں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل ناکوں کی بجائے شہر مےں موبائل ناکے لگائے جائےں لےکن ان ناکوں پر شہرےوں کو بلاجواز نہ روکےں اور موٹرسائےکل کی غےر نمونہ نمبر پلےٹوں اور دےگر ناجائزحربوں کی آڑ مےں انہےں پرےشان نہ کرےں۔