قتل کے مجرم کو عمرقید ‘2 لاکھ جرمانہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری طارق جاوید نے مقدمہ قتل کے مجرم خالد پرویز کو عمرقید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے ملازم عاشق کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا کیونکہ اس کو ملزم کی خفیہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات تھیں۔