دیرینہ دشمنی پر قتل ہونے والے نوجوان کے جنازے پر مخالفین کی فائرنگ، راہگیر زخمی

10 اپریل 2013

فیروز والا (نامہ نگار) دیرینہ دشمنی پر قتل ہونے والے نوجوان حیدر کے جنازے پر ملزمان پارٹی کی فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزمان پارٹی نے اپنے گھر کو خود کو آگ لگا کر مقتول کے جنازہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راہ گیر یاسین شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر جنرل ہسپتال داخل کرایا۔