نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور اشیاءکھانے سے نوجوان ہلاک‘ 3 افراد بے ہوش

10 اپریل 2013
نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور اشیاءکھانے سے نوجوان ہلاک‘ 3 افراد بے ہوش

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت مےں نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور شے کھانے سے پردےسی نوجوان ہلاک ہو گیا جب کہ تےن افراد بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ مےں جھنگ کا رہائشی نوجوان ثاقب جٹ اےک مزار پر حاضری کےلئے آےا۔ جہاں اسے نوسربازوں نے تبرک کی آڑ مےں نشہ آور چےز کھلا کر دی۔ جس سے وہ بے ہوش ہوگےا۔ نوسرباز اس سے نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مقا می لوگوں نے پردےسی کو ہسپتال پہنچاےا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولےس کے مطابق متوفی کی جےب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا جس سے اس کی شناخت ہوئی۔ پولےس نے مقدمہ درج کرکے لاش ورثاءکے حوالے کر دی۔ علاقہ ازےں داتا دربار، بھاٹی گےٹ اور گرےن ٹاﺅن کے علاقوں مےں تےن افراد نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور شے کھانے سے بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔