کراچی‘ لاہور کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی‘ سرمایہ کاری مالیت 46 کھرب سے بڑھ گئی

10 اپریل 2013

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) سٹاک مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 60.55 پوائنٹس اضافے سے 18713.61 پر بھی پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری میں 13 ارب 63کروڑ 24لاکھ 66ہزار 67 روپے اضافے سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید بڑھ کر46کھرب 7ارب 61 کروڑ 10لاکھ 45 ہزار759 روپے ہو گئی ۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی رہی- مجموعی طور پر106کمپنیوں کا کاروبارہوا۔31 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔16 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ59 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 25.94 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4189.43 پر بند ہوا۔ 16لاکھ 13 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔