مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 18 کروڑ سے زائد کاروبار

10 اپریل 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 14104 لاٹ کے سودے 3 ارب 18 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار 4 سو 18 روپے میں ہوئے۔ خام تیل، چاول، پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چاندی، سونا، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ خام تیل کی قیمت 93.58 ڈالر بیرل، چاندی 27.22 ڈالر اونس، سونا 1571.2 ڈالر اونس، 10 گرام سونا 50056 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 59794 روپے، 100 سو چاول کی قیمت 3413 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4267 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.16 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 2906 روپے رہی۔