مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور حملہ ادویات کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ متوقع

10 اپریل 2013

 کراچی (اے پی اے ) ملک میں ادویات کی قیمتوں کا نیا فارمولہ طے کرنے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس آج ہوگا، نئے فارمولے سے قیمتوں میں 20 فی صد تک اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں کے تعین کے لئے مہنگائی ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔ دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سال 2001ءمیں آخری بار ادویات کی قیمتیں طے کی گئی تھیں جبکہ اس عرصے میں خام مال اور کاروباری لاگت میں بہت اضافہ ہوا ہے لہٰذا قیمتوں کا ایک بار پھر جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔