لوٹ مار اور اقربا پروری کا دور دوبارہ نہیں آنے دینگے: شوکت علی ڈوگر

10 اپریل 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ 161 سے ق لیگ کے نامزد امیدوار ابق ایم پی اے سردار شوکت علی ڈوگر نے کہا کہ لوٹ مار اور اقرباب پروری کا دورہ ختم ہو چکا ہے اور دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔ عوام آج بھی سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے سنہری دور کو یاد کرتے ہیں۔ 16 سے 20 گھنٹے روزانہ کی لوڈشیڈنگ نے بے روزگاری اور مہنگائی کو فروغ دیا ہے۔ رائے ونڈ میں بھی کئی صنعتی یونٹس بند ہو گئے ہیں ہمارے دور میں ملک کے یہ حالات نہیں تھے۔