مسلم لیگ ن رائے ونڈ سے واضح برتری سے جیتے گی: افضل کھوکھر

10 اپریل 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 128 مسلم لیگ (ن) ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ رائے ونڈ کا حلقہ نوازشریف کے ووٹ بینک کا گڑھ ہے۔ میاں شہبازشریف کی قیادت میں قومی حلقوں 129,128 اور صوبائی حلقوں 159,161 اور 160 میں ن لیگ کے امیدوار واضح برتری سے جیتیں گے۔