شریف برادران پر الزام تراشی کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں: اکرم گجر، آصف شہزاد

10 اپریل 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن رائے ونڈ چودھری محمد اکرم گجر اور لیگی راہنما میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو سمندر میں پھینک دیں گے۔ کسی نے الیکشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اسے سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیں گے۔ شریف برادران پر الزام تراشی کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اربوں روپے کی لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائیں۔