میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں: شہزاد نذیر سندھو

10 اپریل 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی راہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ رائے ونڈ میں میاں شہباز شریف کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے اور انہیں بھرپور کامیابی دلوانے میں دل و جان سے کردار ادا کریں گے۔ وہ بدوکی میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کے لئے تحریک انصاف کا دانہ چھوڑا ہے لیکن عوام ان لوٹوں لٹیروں اور جھوٹوں کا پلان جان چکی ہے۔ پنجاب میں میاں شہباز شریف اور مرکز میں میاں نواز شریف ہی حکومت بنائیں گے۔