برادری کی حمایت حاصل، اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کروں گا: خالد محمود گجر

10 اپریل 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صوبائی امیدوار چودھری خالد محمود گجر نے کہا ہے کہ انہیں حلقہ کی گجر برادری کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اکثریت کے ساتھ اپنی سیٹ جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں منتخب نمائندہ نے سوائے کھوکھلے نعروں کے کچھ نہیں کیا جبکہ وہ منتخب ہو کر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرشید بھٹی کے تحریک انصاف چھوڑنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ قائد کی بات سے انحراف کرنے والے اور بھی ہیں تو وہ بھی چلے جائیں۔ خالد گجر نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور عام عوامی کو عزت اور وقار سے جینے کا درس دیتا ہے۔ عوام غلامی کی زندگی چھوڑ کر اللہ کی اطاعت میں آ جائیں۔ پیپلز پارٹی جاگیرداروں کی پارٹی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) امراءکی جماعت ہے، لیکن تحریک انصاف عام آدمی کی کلاس ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر آئندہ تحریک انصاف کی چھتری تلے شروع ہوگا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...