الیکشن کمشن نے کراچی کی نئی انتخابی فہرستوں کی منظوری دیدی

10 اپریل 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے کراچی کی نئی انتخابی فہرستوں کی منظوری دی۔ الیکشن کمشن کے مطابق کراچی میں ووٹرز کی کل تعداد 71 لاکھ ہوگئی۔ نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کی تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ کراچی میں 40 لاکھ 80 ہزار مرد اور 30 لاکھ 20 ہزار سے زائد خواتین ووٹرز ہیں۔ ووٹرز کی گھر گھر تصدیق سے قبل کراچی میں ووٹرز کی تعداد 68 لاکھ تھی۔ کراچی کی نئی ووٹرز لسٹوں کی چھپائی کا کام شروع کردیا گیا۔