عوامی تحریک کی بیداری مہم ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گی: خرم نواز گنڈا پور

10 اپریل 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاست کو کوئلے کا کاروبار بنانے والے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام پر متفق ہیں،سیاست تو دین کا ایک جزو ہے جس کی روح عوام کی خدمت سے عبارت ہے، موجودہ نظام کے تحت چلنے والی نام نہاد جمہوریت میں عوام کو صرف ووٹ دینے کا حق ہے لینے کا نہیں، ملک و قوم کی تقدیر پر قابض دو فیصد طبقے کے مفادات ایک ہیں مگر انہوں نے مختلف پارٹیوں کے ماسک چڑھا رکھے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گی ،11مئی کو ساری قوم اس فرسودہ اور ظالمانہ نظام انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے پر امن دھرنوں میں شریک ہو کر حقیقی تبدیلی کی جدوجہد میں شامل ہو گی۔