نگران وزیر داخلہ کی جانبداری مشکوک ہو گئی‘ استعفیٰ دیدیں: صمصام بخاری

10 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات صمصام بخاری نے وزیر ِ داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ازخود اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں کیونکہ انہوں نے ایک پارٹی کے حق میں بیان دے کر نگران حکومت کے مینڈیٹ کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیر ِ داخلہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے تو وزیر ِاعظم پر لازم ہے کہ وہ ازخود ان کے خلاف ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دوسری بڑی جماعتوں نے بھی وزیر داخلہ کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔