اقتدار حاصل کرنا مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی خواہش ہے، اشفاق جلیانہ

10 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار)شہباز شریف کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 161 اشفاق جلیانہ نے کہا ہے کہ اقتدار حاصل کرنا مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی خواہش ہے اور وہ اس کے لئے کچھ بھی کر گذرنے کو تیار ہیں -انہوں نے کہا کہ اب ذاتی مفادات کے لئے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا دور گذر گیا ، اب ووٹ صرف اور صرف کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر ہی ملیں گے - پیپلز پارٹی انشااللہ 11 مئی کو دوبارہ پنجاب سمیت ملک بھر میں دوبارہ حکومت بنا کر ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔