جاسوسی کا الزام، بھارت میں پاکستانی سمیت 3 افراد کو 10 برس قید
نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک پاکستانی سمیت تین افراد کو دس سال قید کی سزا سنادی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بھوپال کی مقامی عدالت نے عمران نامی پاکستانی اور ان کے دو بھارتی معاونین کو پاکستانی جاسوس ہونے کے الزام میں دس دس سال قید اور بیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے عمران کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ منگلوار کے علاقے میں واقع ایک مکان سے انٹرنیٹ کے ذریعے پاکستان کو خفیہ معلومات و اطلاعات فراہم کررہا ہے جبکہ دو بھارتی شہریوں نے اس کی معاونت کی ہے۔