جسٹس پارٹی قائداعظم کا منشور لے کر میدان میں اتری ہے: ملک نور سرفراز
لاہور (پ ر) جسٹس پارٹی کے این اے 122 سے امیدوار ملک نور ایم سرفراز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کی قیادت میں متحد ہو کر پاکستان بنایا تھا آج اسی پاکستان کو بچانے کیلئے وکلاءبرادری جسٹس پارٹی کے پلیٹ فارم سے قائداعظم کے مشن کو لے کر میدان میں اتر آئی ہے اور پاک وطن کو غاصبوں اور لٹیروں کے چنگل سے نجات دلائیں گے جسٹس پارٹی ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کرے گی۔