مسلم لیگ ن سندھ کے امیدوار نوازشریف کے انقلابی منشور کا ہر اول دستہ بن کر عوام کی خدمت کرینگے: علی اکبر گجر

10 اپریل 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار سندھ میں میاں محمد نوازشریف کے انقلابی منشور کا ہر اول دستہ بن کر عوام کی خدمت کریں گے۔ ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور انتخابات سے فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات صوبائی میڈیا سیل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدواروں کے ایک اجتماع سے گفتگو کر رہے تھے جن میں اسلم خٹک، زاہد شاہ، اقبال خاکسار، عمر فاروق قریشی، رانا وارث ، حبیب الرحمن، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ آرائیں، محمد عمر بٹ، ڈاکٹر محمد الطاف، شیر علی ، ملک حق نواز، ساجد عمر کمبوہ، تاج محمد خان، سہیل کامران، صابر مسیح و دیگر شامل تھے۔