پی پی 151 سے عثمان میاں کو ٹکٹ دیا جائے: مسلم لیگی کارکنوں کا مطالبہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے پی پی 151 سے صوبائی امیدوار عثمان منان شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر کارکن نے عثمان شیخ اور مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عثمان منان شیخ کے خاندان نے مسلم لیگ ن کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت عثمان منان شیخ کے خاندان کی ان قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں صوبائی حلقہ 151 سے ٹکٹ دے۔