اقلیتوں کو اپنے نمائندے خود منتخب کرنے کا حق دیا جائے: اسلم پرویز سہوترا

10 اپریل 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ہندو سدھار سبھا کی طرف سے اقلےتوں کو ”سلےکشن نہےں الےکشن چاہئے“ کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ہےومن لبرےشن کمشن پاکستان کے چیئرمےن اسلم پروےز سہوترا نے کہا کہ اقلےتوں کو دےوار سے لگانے کے لےے اُن سے اپنے ووٹ کے ذرےعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق چھےن لےا گےا ہے جس کے باعث اب کسی اےوان مےں اقلےتوں کی منتخب نمائندگی موجود نہےں ہے۔ ہےومن لبرےشن کمشن پاکستان اور مسےحا ملت پارٹی پاکستان مےں اقلےتوں کے لےے سلےکشن نہےں الےکشن کے ذرےعے ان کے نمائندے منتخب کرنے کے حق کی بحالی پر ےقےن رکھتی ہے لہذٰا چےف الےکشن کمشن پاکستان اور چےف جسٹس سپرےم کورٹ پاکستان کو چاہےے کہ وہ فوری طور پر اس ناانصافی کا نوٹس لےں اور اقلےتوں کو دوہرے ووٹ کے ساتھ اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دےنے کے لےے اقدامات کرےں۔