تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی طرف بڑھ رہی ہے: حامد زمان

10 اپریل 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف حلقہ این اے 118 کے امیدوار خامد زمان نے شاہدرہ میں مرکزی الیکشن آفس میں 11 مئی کے الکیشن کے متعلق منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر پی پی 137 کے متوقع امیدوار یاسر گیلانی، میاں محمود احمد، شیخ زمان ، فاروق خان، آصف ورک، ندیم احمد، ملک رضا، گل بٹ، نعیم شاہ، ندیم احمد، عثمان سواتی اور رمضان احمد سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔ حامد زمان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی طرف بڑھ رہی ہے اور ملک کو قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کا پاکستان بنائیں گے اور ملک سے غریبوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ماٹو عوام کی خدمت ہے ۔