مشرف کیخلاف آئین توڑنے پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: ظہور احمد وٹو

10 اپریل 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی این اے 128 کے امیدوارمیاں ظہوراحمدوٹو نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے آئین توڑ کر ملک سے غدداری کی ہے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے تا کہ آئندہ کوئی فوجی ڈکٹیٹر چور دروازے سے ملکی آئین کو پامال نہ کر سکے۔لاہور میں بارہ سے چوبیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ کاروبارزندگی تباہ ہو چکا ہے لیکن حکمرانوں کی دلچسپی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے بسنت منانے میں زیادہ ہے ۔وہ رائیونڈ روڈ دبئی ٹاو¿ن،رائیونڈ، واپڈاٹاو¿ن ، چوہنگ اور شادیوال میںمختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن سابقہ عوامی نمائندوں نے قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اورذاتی تجوریاں بھری ہیں وہ آج پھراپنے حلقہ جات میں پوری ڈھٹائی سے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانیاں کرتے پھر رہے ہیں۔عوام ان کے دھوکے میں نہ آئیں اور ان مفادپرست نمائندوں کو مسترد کر کے باصلاحیت ،پڑھے لکھے اور ایماندارنمائندوں کو ووٹ دے کر منتخب کریں۔