نظریہ پاکستان دراصل اسلام کا دوسرا نام ہے: حنیف طیب

10 اپریل 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ قوم بے داغ ماضی والوں کو ووٹ دے۔ نظریہ ¿ پاکستان دراصل اسلام کا دوسرا نام ہے۔ طے شدہ منصوبے کے تحت ایک مخصوص پارٹی کی مقبولیت کا جعلی تاثر پیدا کیا جا رہا ہے ۔ نظریہ ¿ پاکستان کو نشانہ بنانے والوں کی مزاحمت کریں گے۔ پاکستان بچانے کے لیے اوپر سے نیچے تک بے رحم احتساب کی ضرورت ہے ۔ بیوروکریسی میں تبادلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ نگران وزیرداخلہ کی جانبداری ثابت ہو گئی ہے اس لیے انہیں خود ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شادباغ میں این اے 123سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار مفتی محمد حسیب قادری کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔