لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کو کام کرنے کی اجازت دیدی

10 اپریل 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود اتھرا کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سماعت کی ۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمشن کی واضح ہدایات اور تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کے باوجود اشرف محمود کو ڈپٹی گورنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور اس طریقے سے عام انتخابات سے قبل دھاندلی کی گئی۔ الیکشن کمشن کے وکیل نے جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی گورنر کی تعیناتی انتظامی معاملہ ہے الیکشن کمشن کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود اتھرا کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے حکم امتناعی واپس لے لیا۔