تحریک انصاف کے انتخابی منشور کا معروضی حقائق سے کوئی تعلق نہیں: منیر احمد خان
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ترجمان منیر احمد خان نے تحریک انصاف کے انتخابی منشور کو لالی پاپ اور ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے انتخابی منشور کا معروضی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ان کے وزیر اعظم بننے میں چند ہفتے رہ گئے ہیں۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف کو اقتدار نہیں چاہئے۔